Monday, 28 September, 2026

ورلڈ چیس اولمپیاڈ 2026 میں پاکستان نے اپنی کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیت لیا


ورلڈ چیس اولمپیاڈ 2026 میں پاکستان نے اپنی کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

پاکستانی شطرنج ٹیم نے عالمی شطرنج اولمپیاڈ کی کیٹیگری ڈی میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی، پاکستانی شطرنج ٹیم کا مصر اور یمن کے خلاف مقابلہ برابر رہا۔

پاکستان کو کولمبیا اور جنوبی افریقا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان نے ورلڈ چیس اولمپیاڈ میں 29 درجے بہتری کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔

صدر چیس فیڈریشن پاکستان ذیشان نقوی نے اولمپیاڈ کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔

ذیشان نقوی کا کہنا تھا کہ حکومتی سپورٹ سے شطرنج میں پاکستان مزید کامیابیاں حاصل کرے گا۔

پاکستان اوپن ٹیم نے اولمپیاڈ میں 12 میچ پوائنٹس اور 162 گیم پوائنٹس حاصل کیے۔

واضح رہے کہ ورلڈ چیس اولمپیاڈ ازبکستان کے شہر سمرقند میں کھیلا گیا۔

Pakistan won the gold medal in its category at the 2026 World Chess Olympiad.

0 comments on “ورلڈ چیس اولمپیاڈ 2026 میں پاکستان نے اپنی کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیت لیا”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Sponsored Links