Saturday, 15 August, 2026

پاکستان اسی ماہ امارات کے 2 اور یورو بانڈ کے 1.3 ارب ڈالر واپس کریگا


حکومت رواں ماہ کے دوران 3.5 ارب ڈالر کے 2 بڑے بیرونی قرضے واپس کرنے کی تیار ی کررہی ہے۔

حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے 2 ارب ڈالر کے ڈپازٹس 17 اپریل کو 6 فیصد سود کے ساتھ واپس کیے جائیں گے، اس کے علاوہ 8 اپریل 2026 کو یورو بانڈ کی مدت پوری ہونے پر 1.3 ارب ڈالر بھی ادا کیے جائیں گے۔

مجموعی طور پر پاکستان کو اصل رقم اور منافع سمیت 3.5 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کرنا ہوں گی جب کہ متحدہ عرب امارات کے مزید 1 ارب ڈالر کے ڈپازٹس جولائی 2026 میں واجب الادا ہونگے۔

پاکستان ممکنہ طور پر 3 ارب ڈالر کی پوری رقم ایک ساتھ واپس کرنے کو ترجیح دے سکتا ہے: سرکاری ذرائع
سرکاری ذرائع کے مطابق پاکستان ممکنہ طور پر 3 ارب ڈالر کی پوری رقم ایک ساتھ واپس کرنے کو ترجیح دے سکتا ہے، حکومت نے متحدہ عرب امارات کو اس رقم کی مدت بڑھانے کیلئے قائل کرنے کی کوشش کی مگر بدلتی ہوئی جغرافیائی سیاسی صورتحال کے پیش نظر اب واپسی کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

Pakistan to repay $2 billion in UAE bonds and $1.3 billion in Eurobonds this month

0 comments on “پاکستان اسی ماہ امارات کے 2 اور یورو بانڈ کے 1.3 ارب ڈالر واپس کریگا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Sponsored Links