پاکستان نے ایل این جی کا ایک اور اسپاٹ کارگو خرید لیا۔
پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ( پی ایل ایل) کے مطابق 15 سے 16 جولائی کی ایل این جی کارگو سپلائی کے لیے 3 بولیاں موصول ہوئیں۔
پی ایل ایل نے بتایا ہے کہ ایل این جی کارگو کے لیے سب سے کم بولی کو منظور کیا گیا۔
پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے مطابق سب سے کم بولی 18.23 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کے حساب سے آئی جبکہ باقی 2 بولیاں 18.59 ڈالر اور 18.72 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی تھیں ۔
Pakistan purchased another spot cargo of LNG