Sunday, 16 August, 2026

وزارت خزانہ نے نئے سرکاری ملازمین کے لیے نئی پینشن اسکیم متعارف


اسلام آباد: وزارت خزانہ نے نئے سرکاری ملازمین کے لیے نئی پینشن اسکیم متعارف کرادی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے متعارف کرائی گئی پینشن اسکیم کے حوالے سے وزارت خزانہ نے آفس میمورنڈم جاری کیا ہے جس کے تحت نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کنٹری بیوٹری اسکیم میں 10 فیصد بنیادی تنخواہ سے حصہ دیں گے۔
میمورنڈم کے مطابق یہ اسکیم ان تمام ملازمین پر لاگو ہوگی جو یکم جولائی 2024 یا اس کے بعد مستقل بنیادوں پر بھرتی کیے جائیں گے۔

میمورنڈم میں مزید کہا گیا ہےکہ اسکیم میں دفاعی بجٹ سے تنخواہ پانے والے سویلین ملازمین بھی شامل ہیں۔

The Ministry of Finance has introduced a new pension scheme for new government employees
new pension scheme for government employees

0 comments on “وزارت خزانہ نے نئے سرکاری ملازمین کے لیے نئی پینشن اسکیم متعارف

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Sponsored Links