شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے 16 یوم شہادت پر گڑھی خدا بخش میں جلسے کی تیاری جاری ہیں، اپنی لیڈر کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے کارکنوں اور رہنماؤں کی گڑھی خدا بخش میں آمد جاری ہے۔

دخترِ مشرق کا لقب پانے والی بے نظیر بھٹو جن کے والد کو پھانسی پر چڑھایا گیا، دو بھائی قتل ہوئے، بدترین آمریتوں کا سامنا رہا، جلاوطنی کے دکھ بھی جھیلے لیکن جمہوری جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں، انہیں عالمِ اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم ہونے کا اعزاز بھی حاصل رہا۔
بے نظیر بھٹو جنہیں سیاسی مبصرین پاکستان میں سخت ترین چیلنجز کا سامنا کرنے والی رہنما قرار دیتے ہیں، اس کے علاوہ بے نظیر بھٹو کا شمار جنوبی ایشیا کی اُن سیاسی شخصیات میں ہوتا ہے جن کی پذیرائی بین الاقوامی سطح پر ہوئی۔


بے نظیر بھٹو 21 جون 1953 کو کراچی میں پیدا ہوئیں، کانوینٹ آف جیزز ایند میری کراچی گرامر اسکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی جبکہ ہارورڈ اور آکسفورڈ وہ درسگاہیں ہیں، جہاں سے انہوں نے پولیٹیکل سائنس اور بین الاقوامی قوانین میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔

مبصرین کے مطابق پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو نے دونوں بیٹوں کے بجائے بے نظیر بھٹو کو اپنا سیاسی جانشین قراردیا تھا پھر وقت نے اس فیصلے کو درست ثابت کیا۔

16 Martyrdom Day of Martyr Mohrarama Benazir Bhutto

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *