Saturday, 15 August, 2026

افغانستان میں ایک ہی گھر کے 13 افراد قتل کرنیوالے مجرم کو ہزاروں لوگوں کے سامنے سزائے موت دے دی گئی


افغانستان کے صوبہ خوست میں ایک ہی گھر کے 13 افراد قتل کرنے والے مجرم کو سٹیڈیم میں ہزاروں لوگوں کے سامنے سزائے موت دے دی گئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق خوست کے سٹیڈیم میں یہ سزا اس وقت دی گئی جب سٹیڈیم لوگوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ مجرم نے خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 13 افراد کو قتل کیا تھا جس کے باعث علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جاتا تھا۔

طالبان انتظامیہ نے مقتولین کے لواحقین کی درخواست پر 13 سالہ لڑکے سے فائرنگ کروا کر قاتل کو انجام تک پہنچایا۔ طالبان کی سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ لواحقین نے قاتل کو معاف کرنے سے صاف انکار کردیا تھا جس کے بعد اسلامی قانون کے مطابق اسے سزائے موت دی گئی۔
قوام متحدہ نے اس واقعے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح سرعام سزائے موت دینا غیر انسانی، ظالمانہ اور عالمی قوانین کے منافی عمل ہے۔رپورٹس کے مطابق 2021 میں طالبان کے دوبارہ اقتدار سنبھالنے کے بعد سے اب تک افغانستان میں 11 افراد کو سرعام سزائے موت دی جا چکی ہے۔

Afghanistan: Man who killed 13 members of same family executed in front of thousands
killer of 13 members of family executed in front of thousands in Afghanistan

0 comments on “افغانستان میں ایک ہی گھر کے 13 افراد قتل کرنیوالے مجرم کو ہزاروں لوگوں کے سامنے سزائے موت دے دی گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Sponsored Links