Saturday, 22 August, 2026

امریکی شکاری کا سب سے بڑی بولی 2لاکھ 71ہزار ڈالرز دے کر چترال میں کشمیری مارخور کا شکار


امریکی شکاری رونالڈ جوویٹ نے چترال میں کشمیری مارخور کا شکار کرلیا۔

حکام کے مطابق مارخور کے شکار کےلیے امریکی شکاری نے اکتوبر میں پاکستانی تاریخ کی سب بڑی بولی دی تھی جس میں اس نے 2لاکھ 71ہزار ڈالرز میں پرمٹ حاصل کیا تھا۔

دوسری جانب ڈویژنل آفیسر وائلڈ لائف نے امریکی شکاری کے چترال میں کشمیری مارخور کے شکار کی تصدیق کردی ہے۔

ڈویژنل آفیسر وائلڈ لائف فاروق نبی کے مطابق امریکی شکاری رونالڈ جوویٹ نے پاکستان کے قومی جانور مارخور کا شکار چترال میں تھوشی شاشا کنزروینسی کے مقام پر کیا، کشمیری مارخور کی عمر 11 سال جب کہ سینگ کی لمبائی 49 انچ سے زیادہ ہے۔

American hunter paid the highest bid of 2 lakh 71 thousand dollars to hunt Kashmiri Markhor in Chitral.
Kashmiri Markhor hunt in Chitral
#Markhor
#Hunt
#Chitral

0 comments on “امریکی شکاری کا سب سے بڑی بولی 2لاکھ 71ہزار ڈالرز دے کر چترال میں کشمیری مارخور کا شکار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Sponsored Links