Saturday, 15 August, 2026

جے ڈی وینس سمیت دیگر امریکی حکام خصوصی مہمان ہونگے: محسن نقوی


اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امریکی نائب صدر سمیت مذاکرات کے لیے پاکستان آنے والے دیگر حکام ہمارے مہمان ہونگے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی جس دوران مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر امریکی سفیر نے جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے پاکستان کے مضبوط سفارتی کردار کی تعریف کی جب کہ اس دوران اسلام آباد میں کل ہونے والے مذاکرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ، اسٹیووٹکوف اورجیرڈ کرشنر ہمارے خصوصی مہمان ہوں گے۔

وزیر داخہ نے بتایا کہ فول پروف سکیورٹی کی فراہمی کے لیے جامع پلان مرتب کیا ہے۔

JD Vance and other US officials will be special guests: Mohsin Naqvi

0 comments on “جے ڈی وینس سمیت دیگر امریکی حکام خصوصی مہمان ہونگے: محسن نقوی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Sponsored Links