ہری پور کی حطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں گیس پائپ لائن پھٹنے کے بعد آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ڈی پی او ہری پور شفیع اللّٰہ گنڈاپور کے مطابق آگ لگنے کے واقعے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے، جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی گھرانے سے ہے۔
ڈی پی او کا کہنا ہےکہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے آگ لگ گئی تھی، پانچ اضلاع کے فائر بریگیڈ نے آگ بجھانے میں حصہ لیا، پولیس نے بھی ریسکیو اور فائر بریگیڈ کے ساتھ مل کر امدادی کاروائیوں میں حصہ لیا۔
شفیع اللّٰہ گنڈاپور کے مطابق پانچ لاشیں کوٹ نجیب اللہ اسپتال لائی گئیں اور تین ٹراما سینٹرمیں موجود ہیں۔

Haripur: Fire breaks out due to gas pipeline explosion, 8 members of the same family die
Haripur 8 members of the same family die in gas pipeline explosion