Saturday, 15 August, 2026

وفاقی حکومت کا شوگر سیکٹر کو مکمل ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ


ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں نہ رکنے والے اضافے کے بعد حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا۔

کوئٹہ میں فی کلو چینی کا ریٹ 230 روپے تک پہنچ گیا ہے جب کہ کراچی، لاہور اور پشاور میں کہیں 190 اور کہیں 200 روپے کلو میں چینی دستیاب ہے۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے شوگر سیکٹر کو مکمل ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے خصوصی کمیٹی کی جانب سے تیار سفارشات وزیراعظم کو پیش کی جائیں گی۔

وفاقی وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر کا کہنا ہے کہ مارکیٹ فورس فیصلہ کرے گی کہ چینی درآمد کرنی ہے یا برآمد۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 41 میں سے 27 ملوں نے کرشنگ شروع کردی ہے، وہ 14 شوگر ملیں جنہوں نے اب تک کرشنگ شروع نہیں کی ان کے خلاف ایکشن پلان تیار کرلیا گیا ہے اور مانیٹرنگ کے لیے ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔

کین کمشنر کے مطابق جو مل کرشنگ شروع نہیں کرتی اس پر 10 لاکھ روپے یومیہ جرمانہ عائد ہوگا۔

Government decided to deregulate the sugar sector

0 comments on “وفاقی حکومت کا شوگر سیکٹر کو مکمل ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Sponsored Links