Saturday, 15 August, 2026

مانسہرہ میں مہ نور برساتی نالے میں طغیانی مہانڈری بازار کیلئے خطرہ


مانسہرہ میں مہ نور برساتی نالے میں طغیانی کے ساتھ آنے والے ملبے سے دریائے کنہار کا بہاؤ رک گیا جس سے کئی میل تک بننے والی لمبی جھیل مہانڈری بازار کیلئے بھی خطرہ بن گئی۔

گزشتہ روز مہ نور ویلی میں تیز بارش سے دوسرے بڑے سیلابی ریلے نے مہانڈری میں مزید تباہی مچادی تھی۔ سیلابی ریلے سے متعدد دکانوں اور مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ مرکزی پل بہہ جانے کے بعد بنایا گیا متبادل راستہ بھی سیلاب کی نذر ہوگیا۔

دریائے کنہار پر بننے والی جھیل کے باعث کسی بھی خطرے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے جھیل کنارے 9 ہوٹلز خالی کرالیے جبکہ ایک ہوٹل میں جھیل کا پانی داخل ہوگیا، جھیل کا پانی دکانوں میں بھر جانے سے چار دکانیں بھی بہہ گئیں۔

مقامی رہائشیوں نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر جھیل کو توڑا نہ گیا تو مہانڈری بازار مکمل ڈوب سکتا ہے جبکہ بازار میں کھانے پینے کی اشیا بھی ختم ہونے والی ہیں۔

دوسری جانب پولیس نے وادی کاغان سے سینکڑوں کی تعداد میں گاڑیوں کے قافلے چلاس کے راستے سے واپس روانہ کردیے۔

Flooding in Mahnoor rain drain in Mansehra is a threat to Mahandri Bazaar

Flood in district Mansehra

0 comments on “مانسہرہ میں مہ نور برساتی نالے میں طغیانی مہانڈری بازار کیلئے خطرہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Sponsored Links