Saturday, 15 August, 2026

مغربی ایران سے موساد کے مزید 5 مشتبہ ایجنٹس گرفتار


مغربی ایران سے موساد کے مزید 5 مشتبہ ایجنٹوں کو گرفتارکرلیاگیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق گرفتارمشتبہ موساد ایجنٹس پر آن لائن ایران کا تشخص خراب کرنے کے الزامات عائد ہیں۔

پاسداران انقلاب گارڈ کے مطابق گرفتار ملزمان نے عوام میں خوف پھیلانے کی کوشش کی، ملزمان نے مقدس ایرانی نظام کا تشخص خراب کرنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے یہ گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایران اسرائیل جنگ کے دوران موساد کے ایجنٹوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

Five more suspected Mossad agents arrested in Iran

0 comments on “مغربی ایران سے موساد کے مزید 5 مشتبہ ایجنٹس گرفتار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Sponsored Links