Monday, 07 September, 2026

‘گھریلو ملازمین پر تشدد کرنے پر جرمانہ عائد کیا جائے’، سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ میں بل منظور


اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ نے کرمنل لاء ترمیمی بل 2026 منظور کرلیا۔

سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں سینیٹر سرمد علی نے کرمنل لاء ترمیمی بل 2026 پیش کیا جسے کمیٹی نے منظور کرلیا۔

سینیٹرسرمد علی نے کہا کہ گھریلو ملازمین کو تنخواہ نہیں ملتی، تشدد بھی ہوتا ہے، بل کے تحت گھریلو ملازمین پر ظلم کرنے پر جرمانہ عائد کیا جائے، کم از کم جرمانہ ہونے سے ایک رکاوٹ یا ڈر ہوگا۔

اس پر چیئرمین کمیٹی فیصل سلیم رحمان نے کہا کہ اسی قسم کا قانون اسلام آباد میں پہلے سے موجود ہے، پہلے سے موجود قوانین اور اس کا ایک تقابلی چارٹ آئندہ اجلاس میں پیش کریں۔

اس پر وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ ہرکہانی کے دو رخ ہوتے ہیں، گھریلو ملازمین کی شکایت پر جرمانے ہونے لگے تو مسائل ہونگے ، فیصل آباد میں پوش جگہ پر مافیا ہیں، یہ پولیس کو 2 ،2 ہزاردےکر مالکان کے خلاف مقدمات درج کراتے ہیں، یہ سرمد صاحب سے زیادتی ہے، خواتین کے سارے بل منظور کرلیے اور ان کا مؤخرکردیا۔

طلال چوہدری کے مؤقف پر سینیٹر ثمینہ زہری نے کہا کہ مافیا کون ہے کون نہیں یہ شناخت کرنا آپ کا کام ہے، بلوچستان میں مالکان نے ملازمین کے پورے خاندان کو کنویں میں الٹا لٹکادیا تھا، اس ملک کا کچھ نہیں بننا، یہاں کوئی کسی کا کچھ نہیں بگاڑسکتا۔

چیئرمین کمیٹی فیصل سلیم رحمان نے کہا کہ اس پر صوبوں کی رائے لے لیتےہیں، ابھی 4 صوبوں سے رائے لینےکی بات کررہے ہیں پھر پتا نہیں کتنوں سےلینا پڑےگی۔

سینیٹر سرمد علی نے کہا کہ بل پر ووٹنگ کرالیں، ووٹنگ کے بعد کمیٹی نے متفقہ طور پر بل منظور کر لیا۔
Fines should be imposed for violence against domestic workers” — Bill passed by Senate Standing Committee on Interior.

Fine on violence against domestic workers — Bill passed by Senate Standing Committee on Interior.

0 comments on “‘گھریلو ملازمین پر تشدد کرنے پر جرمانہ عائد کیا جائے’، سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ میں بل منظور

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Sponsored Links