اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نےکسی بھی سال کے دسمبر کے مقابلے میں گزشتہ ماہ ریکارڈ ٹیکس جمع کرلیا۔

ایف بی آر حکام نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو ٹیکس ریونیو جمع کیے جانے سے متعلق بریفنگ میں بتایا کہ ایف بی آر نے دسمبر میں 1427ارب10کروڑ روپے ٹیکس ریونیو جمع کیا جو ماہانہ ہدف 1446 ارب روپے کا 99 فیصد ہے۔

حکام کے مطابق یہ کسی بھی سال کے دسمبر میں اب تک کی سب سے زیادہ ٹیکس وصولی ہے، اسی طرح ان لینڈ ریونیو سروس نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 1310 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 1308 ارب روپے وصول کیے جو 99.8 فیصد ہے ۔

اس کے علاوہ نومبر کے مقابلے میں دسمبر میں ٹیکس وصولی میں 59 فیصد اضافہ ہوا، نومبر میں وصولی 898 ارب روپے تھی جو دسمبر میں بڑھ کر 1427.1 ارب روپے ہو گئی۔

FBR collects record tax in December

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *