تعلیم سب کے لیے ۔۔۔۔پڑھا لکھا باشعور خیبر پختونخوا”
پورے صوبے کی طرح ضلع ایبٹ آباد میں بھی سکول داخلہ مہم 2025 کے سلسلے میں ایک شاندار آگاہی ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس کی قیادت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جناب افتخار الغنی صاحب، اسٹنٹ کمشنر جناب شمیم اللہ خان صاحب، ڈپٹی ڈی ای او جناب نصیر احمد تنولی صاحب، اے ڈی ای او پرائمری جناب ارشد مسعود صاحب، اے ڈی ای او سپورٹس جناب عدیل انجم صاحب، اے ڈی ای او اسٹبلشمنٹ سکینڈری جناب عامر اللہ آفریدی صاحب اور اے ڈی او پی اینڈ ڈی جناب حافظ خرم ندیم صاحب نے کی۔ ریلی میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز، اساتذہ، سماجی رہنماؤں، طلباء اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ای او جناب افتخار الغنی صاحب نے کہا کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے، اور ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ کوئی بھی بچہ سکول سے باہر نہ رہے۔ باشعور اور تعلیم یافتہ پختونخوا ہی ہمارے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ ہی ضلع بھر میں گھر گھر مہم، آگاہی ریلی، اور عوامی اگاہی سیشن و پروگرامز کے ذریعے والدین کو بچوں کی تعلیم کی اہمیت سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔
اساتذہ، والدین، اور مقامی افراد اس سکول داخلہ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں تاکہ ہر بچہ سکول جا سکے اور ایک روشن مستقبل کی طرف قدم بڑھا سکے

Education for all campaign

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *