ایبٹ آباد: ڈائریکٹر ایجوکیشن خیبر پختون خوا ثمینہ الطاف اور ڈی ای او ایجوکیشن ایبٹ آباد کی کوششوں سے دوران سروس محکمہ تعلیم کے افسران کی حادثاتی اموات پر خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں وفات پانے والے افسران کے بچوں اور فیملیز کے ساتھ ایڈیشنل ڈائریکٹر سمیت صوبہ بھر سے ڈی ای اوز , اے ڈی اوز , پرنسپل و اساتذہ اکرام نے بھی شرکت کی پروگرام میں سیکرٹری وزارت تعلیم مسعود احمد کی بطور مہمان خصوصی شرکت پروگرام میں سکول کے بچوں نے علاقائی ثقافتی پروگرام جن میں ملی نغمے اور صحت و خوراک کے حوالے سے اگائی پروگرام پیش کیے گئے مہمان خصوصی نے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تعلیمی نظام کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں میری کوشش ہوگئی کہ تعلیم میں زہر قاتل کا کردار ادا کرنے والا نقل مافیہ کا خاتمہ کیا جائے تاکہ ہمارے بچے تعلیمی میدان میں بہتر پرفارم کر سکیں انہوں نے مذید کہا کہ دوران سروس وفات پانے والوں کے لواحقین کو یاد رکھنے پر پروگرام کے منتظمین خراج تحسین مستحق ہیں ڈائریکٹر صاحبہ کا یہ بہت اچھا اقدام ہے ایسے پروگرام جاری رہنے چائیے آخر میں مہمان خصوصی مسعود احمد نے دوران سروس وفات پانے والے افسران کے اہلیخانہ کو تعریفی اسناد بھی دیئے

Director Education Khyber Pakhtunkhwa Samina Altaf organized a special program on the accidental deaths of officers of the Education Department during service.

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *