کراچی: سیلانی ویلفیئر کے چیئرمین مولانا محمد بشیر فاروق قادری نے کہا ہےکہ کرپٹو کرنسی جائز ہے اور 13 ماہ قبل فتویٰ دے چکے ہیں۔

کرپٹو کرنسی کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کے بعد سیلانی ہیڈ آفس میں ہنگامی اجلاس ہوا جس کی صدارت بانی اور چیئرمین سیلانی مولانا محمد بشیر فاروق قادری نے کی۔

اجلاس میں بلاک چین سے وابستہ ماہرین، رئیس المفتی مفتی وسیم اختر المدنی نے بھی شرکت کی۔


اجلاس میں کرپٹو کرنسی کے جائز یا ناجائز ہونے سے متعلق بحث کا ازسر نو جائزہ لیا گیا۔

اس حوالے سے مولانا بشیر فاروق قادری نے کہا کہ کرپٹو کرنسی جائز ہے، 13 ماہ قبل فتویٰ دے چکے ہیں، فتویٰ اسلامی نظریاتی کونسل ، اسٹیٹ بینک اور متعلقہ وزارت کو بھجوا دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیلانی ریاست کی پالیسی کے ساتھ ہے کیونکہ دنیا کے کئی ممالک کرپٹو میں لین دین کررہے ہیں۔

Cryptocurrency is permissible; a fatwa to this effect was issued 13 months ago: Saylani Welfare Chairman Maulana Bashir Farooqi.

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *