Saturday, 22 August, 2026

افغان شہریوں کی واپسی کے دوران شکایات کےازالے کیلئے کنٹرول روم قائم


اسلام آباد: افغان شہریوں کی واپسی کے دوران شکایات کے ازالے کیلئے وزارت داخلہ میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے کابل میں اعلان کے بعد کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق کنٹرول روم نیشنل کرائسس اینڈ انفارمیشن مینجمنٹ سیل میں قائم کیا گیا جو 24 گھنٹے افغان شہریوں کی معاونت کے لیے کام کرے گا۔

اسحاق ڈار نے افغان عبوری وزیرخارجہ امیرخان متقی سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

ترجمان دفترخارجہ کےمطابق امیرخان نےدورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی ہے۔

Control room established to address complaints during return of Afghan citizens

0 comments on “افغان شہریوں کی واپسی کے دوران شکایات کےازالے کیلئے کنٹرول روم قائم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Sponsored Links