Friday, 21 August, 2026

ایران کے شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای اور اہلخانہ کی تدفین آج مشہد میں کی جائیگی


ایران کے شہید رہبر اعلیٰ آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور ان کے اہل خانہ کی تدفین آج مشہد مقدس روضہ امام رضا کے احاطے میں کی جائے گی۔

گورنرآفس کے مطابق شہید آیت اللہ خامنہ ای کی میت رات کربلا لائی گئی جہاں 70 لاکھ سوگواران نے شرکت کی۔

جسد خاکی کو کربلا میں حضرت عباسؓ اور امام حسینؓ کے روضوں میں لے جایا گیا، کربلا سے پہلے آیت اللہ خامنہ ای کی میت نجف اشرف لائی گئی تھی جہاں حضرت علیؓ کے روضے میں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔

روضے اور اطراف جمع افراد کی تعداد 38 لاکھ بتائی گئی۔

پیر کو تہران اور منگل کو قم میں لاکھوں افراد نے شہید سید علی خامنہ ای اور ان کے اہلِ خانہ کی نماز جنازہ ادا کی تھی۔

The burial of Iran's martyred Supreme Leader Ali Khamenei and his family members will take place in Mashhad today.

0 comments on “ایران کے شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای اور اہلخانہ کی تدفین آج مشہد میں کی جائیگی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Sponsored Links