Tuesday, 22 September, 2026

بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایبٹ آباد نے ایف اے ایف ایس سی کے سالانہ نتائج کا اعلان


ایبٹ آباد: بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایبٹ آباد نے ایف اے ایف ایس سی کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا۔طالبات نے اپنی برتری برقرار رکھتے ہوئے پہلی تین پوزیشن پر طلباء کو مات دیدی ۔تقسیم انعامات اور نتائج کے اعلان کی تقریب میں کمشنر ہزارہ ڈویژن نے خصوصی شرکت کی ۔چیئرمین عنایت اللہ وسیم کنٹرولر پروفیسر بابر ایاز ، سیکرٹری بورڈ جہاد محمد ،ڈپٹی سیکرٹری جوہر زمان نے پوزیشن ہولڈر طالبات میں شیلڈز اور نقد انعام تقسیم کئے ۔کل 92 774 طلبہ وطالبات میں سے 68310 پاس ہوئے ۔گیارویں میں کل 47017 امیدواروں میں 29492 پاس ہوئے جن کی کامیابی کا تناسب 63 فیصد تھا اسی طری بارویں جماعت میں 45757 طلبہ وطالبات میں 38818 پاس ہوئے جن کی کامیابی کا تناسب 79 فیصد رہا ۔پیر کے روز ایبٹ آباد بورڈ میں ایف اے ایف ایس سی کے سالانہ نتائج کے مطابق اوور آل اور پری میڈیکل گروپ میں تعمیر وطن مانسہرہ کی طالبہ زونش مغل رولنمبر 130414 نے 1152 نمبر حاصل کرکے پہلی ،تعمیر وطن ایبٹ آباد کی سناوش رحمن رولنمبر 108646 نے 1151 نمبر لے کر دوسری حوریہ طارق تعمیر وطن مانسہرہ رولنمبر 130338 نے 1150 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔پری انجینئرنگ میں ازکی قاسم تعمیر وطن ایبٹ آباد رولنمبر 108732 نے 1116 نمبروں سے اول ،بلال حیدر رولنمبر 169249انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سکول مانسہرہ کیمپس نے 1110 نمبر حاصل کرکے دوئم ،دی پیس گروپ آف کالجز کی ام رومان رولنمبر 130916 نے 1097 نمبر لے کر سوئم پوزیشن حاصل کی ۔کمپیوٹر جنرل سائنس میں فاتحہ احمد دی پیس گروپ ہری پور رولنمبر 119287 نے 1137 نمبر لے کر پہلی ،زخرف عالم تعمیر وطن مانسہرہ رولنمبر 130450 نے 1124 نمبر لے کر دوسری اور رومن ارشد رولنمبر 130443 تعمیر وطن مانسہرہ نے 1123 نمبر لے کر تیسری پوزیشن اپنے نام کی ۔آرٹس گروپ میں جمعیت الحسنات گرلز سکول مانسہرہ کی میمونہ رولنمبر 128415 نے 1091 نمبر حاصل کرکے پہلی ،گورنمنٹ ماڈل گرلز سکول نمبر ون ہری پور کی سحرش بانو رولنمبر 116546 نے دوسری ، گورنمنٹ سرائے صالح سکول کے عبداللہ زاہد رولنمبر 153277 اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ترنگڑی بالا مانسہرہ کی اریبہ نواز رولنمبر 125090 نے 1061نمںبر حاصل کرکے مشترکہ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔اس موقع پر مہمان خصوصی کمشنر ہزارہ ڈویژن شاہد اللہ خان ،چیئرمین پورڈ عنایت اللہ وسیم اور کنڑولر بورڈ پروفیسر بابر ایاز نے پوزیشن ہولڈر طالبات ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کی اور شیلڈذ اور انعامات بھی تقسیم کئے ۔کمشنر ہزارہ ڈویژن شاہد اللہ خان کا کہناتھا والدین اور اساتذہ کی محنت کا نتیجہ ہے بچوں نے نمایاں کامیابی حاصل کی۔اصلاحات کے نتیجہ سے تعلیمی بورڈ کے امتحان شفاف ہو رہے ہیں۔انہوں نے کامیابی پر طالبات کو مبارکباد دی ۔انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ میڈیکل اور انجنیئرنگ کے علاوہ اور بہت سے شعبے ہیں محنت کریں گی تو اس کا صلہ ضرور ملے گا۔محنت رائیگاں نہیں جائے گی ۔محنت کرکے اپنے علاقے اساتذہ اور ملک کا نام روشن کریں ۔انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک کا مستقبل اور امید ہیں ۔توقع ہے وہ اس پر پورا اتریں گے۔چیئرمین پورڈ عنایت اللہ وسیم نے پوزیشن ہولڈر طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سکول کے ماحول میں بچوں کی صلاحیتیں نکھر جاتی ہیں۔ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کے ساتھ ساتھ پیچھے رہنے والے طلبہ کسی سے کم نہیں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پرچوں کو بڑی باریکی سے چیک کیا گیا ہے۔ایبٹ آباد بورڈ نے آن سکرین مارکنگ کی ہے۔92 ہزار طلبہ اس امتحان میں شامل تھے۔
انہوں نے تعلیمی اداروں کے سربراہان پر زور دیا کہ طلبہ کو اچھا انسان بنانا ضروری ہے بدلتی دنیا میں مستقبل تابناک ہے۔سکولز اس حوالے سے طلبہ کی رہنمائی کریں ۔ اس ضمن میں ایبٹ آباد بورڈ مستقبل کے فیصلوں کے لئے طلبہ کو رہنمائی دینے کے لئے تیار ہے ۔انہوں نے مذید کہا کہ بورڈ نے 75فیصد آن لائن داخلے کئے ہیں.ہارڈ کاپی ختم کریں گے ۔کیش لیس نظام بھی متعارف کروایا ہے تاکہ لمبی قطاروں اور وقت کے ضیاع سے بچا ئیں۔ایک گھنٹے میں سروسز مہیا کی جائے گی ۔19 سروسز ہیں ۔ڈیجیٹل سروس مہیا کی جائے گی ۔تاکہ گھر بیٹھے سہولت مل سکے ۔

BISE Abbottabad Inter result 2026

Download Result click on this link
https://abbottabadonline.com/bise-abbottabad/

0 comments on “بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایبٹ آباد نے ایف اے ایف ایس سی کے سالانہ نتائج کا اعلان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Sponsored Links