پاکستان آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی جانب سے مقامی طور پر تیار کردہ فتح II میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فتح II میزائل جدید ترین ایوی اونکس اور جدید ترین نیویگیشنل ٹیکنالوجی سے لیس ہے، تجربے کامقصد مختلف تکنیکی پہلوؤں کی توثیق اور بہتر درستی نظام کی کارکردگی کاجائزہ لینا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر اسٹریٹجک پلانز ڈویژن، آرمی راکٹ فورس کمانڈ اور پاک فوج کے سینئر افسران کے علاوہ اسٹریٹجک اداروں کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے بھی تجربے کا مشاہدہ کیا۔فورم نے فتح سیریز کے مقامی طور پر تیار کردہ میزائل کے کامیاب تربیتی تجربے کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر پاکستان، وزیر اعظم، چیف آف ڈیفنس فورسز اور مسلح افواج کے سربراہان نے میزائل کے کامیاب تجربے میں کردار ادا کرنے والے تمام افراد کی تکنیکی مہارت، لگن اور عزم کو سراہا۔

Army Rocket Force Command successfully tests indigenously developed Fateh II missile
Army Rocket Force Command successfully tested Fateh II missile

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *