گر آپ 10 یا 11 سال پرانا اینڈرائیڈ فون استعمال کررہے ہیں تو بہتر ہے کہ اسے بدل لیں ، ورنہ ستمبر 2026 سے واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا۔
جی ہاں میٹا نے پرانے اینڈرائیڈ فونز کے لیے واٹس ایپ سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خاص طور پر وہ اسمارٹ فونز جو اینڈرائیڈ 5 یا 5.1 پر چل رہے ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ 6 سے پہلے کے آپریٹنگ سسٹم ورژنز پر چلنے والے اسمارٹ فونز میں یکم جنوری سے واٹس ایپ تک رسائی ممکن نہیں ہوگی۔
واٹس ایپ کی جانب سے یوزر انٹرفیس اور پرائیویسی سیٹنگز کو مسلسل بہتر کیا جاتا ہے، جس کے لیے ایسے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں جو ایپل اور اینڈرائیڈ کے تازہ ترین آپریٹنگ سسٹمز سے مطابقت رکھتے ہوں۔
یہی وجہ ہے کہ کمپنی کی جانب سے پرانے آپریٹنگ سسٹمز کے لیے سپورٹ اکثر ختم کر دی جاتی ہے۔
میٹا کی جانب سے زیادہ جدید فیچرز بشمول آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی فیچرز پر کام کیا جا رہا ہے جن کے لیے زیادہ جدید ہارڈ وئیر کی ضرورت ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ میٹا کی جانب سے 8 ستمبر 2026 سے اینڈرائیڈ 6 سے پہلے کے آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرنے والے اینڈرائیڈ فونز کے لیے واٹس ایپ سپورٹ ختم کر دی جائے گی۔
اس کا مطلب ہے کہ لاکھوں پرانے اینڈرائیڈ فونز پر واٹس ایپ تک رسائی ختم ہو جائے گی۔
8 ستمبر کے بعد سے واٹس ایپ کا استعمال اینڈرائیڈ 6 یا اس کے بعد کے ورژنز پر کام کرنے والے فونز پر ہی ممکن ہوگا۔
اگر آپ ان پرانے اسمارٹ فونز کو استعمال کر رہے ہیں تو آپ کو اپنا واٹس ایپ ڈیٹا کسی نئی ڈیوائس پر منتقل کرنا ہوگا ورنہ 8 ستمبر کے بعد واٹس ایپ کی تمام میڈیا اور چیٹ ہسٹری ڈیلیٹ ہو جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق اس اقدام کا مقصد صارفین کی سکیورٹی اور پرائیویسی کو بہتر بنانا ہے جبکہ ایپ کی کارکردگی بھی مستحکم رکھنا ہے۔
Smartphones running operating system versions prior to Android 6 will no longer be able to access WhatsApp from January 1st.