Saturday, 15 August, 2026

کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی تین ڈگری تک ریکارڈ


کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی تین ڈگری تک ریکارڈ
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ بھر میں موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے جب کہ صبح کے وقت میدانی علاقوں میں دھند کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کراچی میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں خنکی رہنے کا امکان ہے، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 15.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 13 سے 15ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہنےکا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد ہے، مشرق سے چلنے والی ہوا کی رفتار 10کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

دوسری جانب وادی کوئٹہ میں کم سےکم درجہ حرارت منفی 3 ڈگری اور قلات میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 9 اور گوادر میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

minus three degrees temperature recorded in Quetta

0 comments on “کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی تین ڈگری تک ریکارڈ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Sponsored Links