Saturday, 15 August, 2026

امریکی ڈالر کی قدر میں کمی… 284 روپے 65 پیسے



کاروباری روز کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی اور انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 7 پیسے کم ہو کر 284 روپے 65 پیسے کا ہے۔

انٹر بینک میں گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 285 روپے 72 پیسے کا تھا۔
ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے اور 100 انڈیکس 107 پوائنٹس اضافے سے 46864 پر ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے ڈالر کی اسمگلنگ اور غیر قانونی ترسیل کے خلاف اقدامات کے بعد سے امریکی ڈالر اب تک اپنی بلند ترین سطح سے 20 روپے سے زائد نیچے جا چکا ہے۔

US dollar Decreased in Pak Rupees

0 comments on “امریکی ڈالر کی قدر میں کمی… 284 روپے 65 پیسے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Sponsored Links