پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان میمورنڈم آف فنانشل اینڈ اکنامک پالیسیز پر اتفاق رائے کیلئے مذاکرات شروع ہوگئے۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے جائزہ مشن اور پاکستانی حکام کے درمیان میمورنڈم آف فنانشل اینڈ اکنامک پالیسیز (ایم ای ایف پی) پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے باقاعدہ مذاکرات شروع ہوگئے ہیں، جو مستقبل میں اسٹاف لیول ایگریمنٹ (ایس ایل اے) طے پانے کی راہ ہموار کرسکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دونوں فریقوں نے ایم ای ایف پی پر بات چیت کا آغاز کردیا ہے اور ان امور پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو ابھی زیرالتوا ہیں تاکہ آئندہ چند روز میں اسٹاف لیول ایگریمنٹ طے ہوسکے۔
حکام کے مطابق اگر جاری مذاکرات کے دوران اتفاق رائے ہوگیا تو ایس ایل اے موجودہ بات چیت کے اختتام تک طے پانے کا امکان ہے تاہم اگر ایسا نہ ہوسکا تو زیرالتوا معاملات اسٹاف لیول ایگریمنٹ پر دستخط کے لیے ورچوئل مذاکرات کے ذریعے حل کیے جائیں گے۔
Negotiations with the IMF review mission begin to reach a consensus on the 'Memorandum of Economic and Financial Policies
IMF review mission begin to reach a consensus on the 'Memorandum of Economic and Financial Policies