Wednesday, 23 September, 2026

فورسز کی بلوچستان میں کارروائی، خواتین اور بچوں سمیت 103غیر قانونی مقیم افغان باشندے زیرحراست


سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے دانا سر بائی پاس میں کارروائی کرتے ہوئے خواتین اور بچوں سمیت 103 غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار افغان باشندوں کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ گرفتار افغانی انسانی اسمگلرز کے ذریعے براستہ پاکستان، ایران اور یورپ جانے کی کوشش کر رہے تھے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں زیرحراست غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی تعداد129 ہوگئی ہے۔

Security forces conduct operation in Balochistan; 103 illegally residing Afghan nationals, including women and children, taken into custody.
 103 illegally residing Afghan nationals including women and children arrested

0 comments on “فورسز کی بلوچستان میں کارروائی، خواتین اور بچوں سمیت 103غیر قانونی مقیم افغان باشندے زیرحراست

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Sponsored Links