Wednesday, 23 September, 2026

پشاور موٹر وے ایم ون آج رات 11 بجے سے تاحکم ثانی ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رہے گی، ایڈوائزری جاری


اسلام آباد میں ممکنہ سکیورٹی اقدامات کے پیش نظر موٹروے ایم ون بدھ کی رات سے اسلام آباد سے چھچھ انٹرچینج تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردی جائے گی۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم ون کو بدھ شام سے اسلام آباد سے چھچھ انٹرچینج تک اور موٹروے ایم 14 ہکلہ سے کنڈل ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردی جائے گی۔

23 ستمبر سے موٹروے ایم 2 پر لاہور سے بڑی اور کارگو گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہوگی۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق اسلام آباد جانے والی بڑی گاڑیاں جی ٹی روڈ کا متبادل راستہ اختیار کریں گی ۔موٹروے ایم 2 اور ایم 3 پرموجود گاڑیوں کو کالاشاہ کاکو سے جی ٹی روڈکی طرف موڑ دیا جائے گا۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ جی ٹی روڈ این 5 بدھ شام سے اٹک خورد کے مقام پر ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔ پابندی کے دوران ڈرائیور متبادل راستے اور ٹریفک کی صورتحال سے متعلق موٹروے پولیس کی ہدایات پر عمل کریں۔

Peshawar Motorway (M-1) will remain closed to all types of traffic from 11:00 PM tonight until further notice

0 comments on “پشاور موٹر وے ایم ون آج رات 11 بجے سے تاحکم ثانی ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رہے گی، ایڈوائزری جاری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Sponsored Links