پاکستان ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے اور اس کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ڈین و سی ای او پروفیسر ڈاکٹر عرفان الدین خٹک
نوجوان نسل تعلیم، تحقیق، خدمتِ انسانیت اور مثبت کردار کے ذریعے ملک کو مزید مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ڈین و سی ای او پروفیسر ڈاکٹر عرفان الدین خٹک
تفصیلات کے مطابق ایوب میڈیکل کالج میں پاکستان کا 79واں یومِ آزادی قومی جوش و جذبے حب الوطنی اور شایانِ شان انداز میں منایا گیا۔ تقریب میں ڈین و سی ای او ایوب میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر عرفان الدین خٹک، فیکلٹی ممبران، انتظامیہ کے سینئر افسران، اسٹاف اور سیکیورٹی اہلکاروں نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب کا آغاز پرچم کشائی سے ہوا جس کے بعد قومی پرچم کو سلامی پیش کی گئی اور پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے حق میں پُرجوش نعرے لگائے گئے۔ اس موقع پر ملکی سلامتی، ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے، اور اس کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ تعلیم، تحقیق، خدمتِ انسانیت اور مثبت کردار کے ذریعے ملک کو مزید مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
یومِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں ایوب میڈیکل کالج میں شجرکاری مہم بھی منعقد کی گئی جس کے دوران مختلف اقسام کے پودے لگائے گئے۔ اس موقع پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وطنِ عزیز کی ترقی کے ساتھ ساتھ ماحول کے تحفظ اور سرسبز پاکستان کے فروغ کے لیے بھی بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔
تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، استحکام اور روشن مستقبل کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہے گا اور اس کی ترقی و خوشحالی کے لیے اجتماعی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
The 79th Independence Day was celebrated with patriotic zeal and enthusiasm at Ayub Medical College
79th Independence Day celebrated at Ayub Medical College