Wednesday, 19 August, 2026

حکومت نے تاجروں کیلئے ریٹیلر اسکیم ایپ لانچ کردی


اسلام آباد: حکومت نے تاجروں کیلئے ریٹیلر اسکیم ایپ لانچ کردی۔

اسلام آباد میں وزیر خزانہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہرکیانی نے کہا کہ ریٹیلر اسکیم ایپ کا آج سے باقاعدہ اجرا کردیا گیا ہے اور یہ اسکیم ایپ تاجروں کی مشاورت سے بنائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریٹیلراسکیم ایپ ان دکانداروں کیلئے بھی ہےجو ابھی تک ٹیکس نیٹ میں نہیں، ریٹیلر اسکیم ایپ کے ذریعے دکاندار فائلر بن سکیں گے، چھوٹے دکاندار موبائل فون ایپ کے ذریعے ٹیکس ریٹرن فائل کرسکتے ہیں۔

وزیر مملکت نے مزید کہاکہ اس اسکیم کے ذریعے پوائنٹ آف سیلز سے استثنیٰ دیا جائے گا، چھوٹے دکانداروں کو کم از کم 25 ہزار روپےادا کرنا ہوں گے، تاجروں کو گرین پلیٹ جاری کی جائے گی اور جس دکان پر گرین پلیٹ لگی ہوگی وہاں ایف بی آر افسر داخل نہیں ہوگا۔

بلال اظہرکیانی کا کہنا تھا کہ ایپ میں رجسٹرڈ دکانداروں کی سیل پر ایک فیصد ٹیکس ہوگی، ستمبر کے پہلے ہفتے تک یہ ایپ مقامی زبانوں میں بھی دستیاب ہوگی، اس اسکیم سے لاکھوں تاجر ٹیکس نیٹ میں آئیں گے اور یہ اسکیم کامیاب ہوگی تو سیلری کلاس پر بوجھ کم ہوگا۔

اس موقع پر وزیرخزانہ نے کہا کہ سیلری کلاس کیلئے بھی ریٹرن کو آسان بنا رہے ہیں اور تنخواہ دار طبقے کا ٹیکس ریٹرن فارم سادہ کیا جائے گا۔

Government launches Retailer Scheme app for traders

0 comments on “حکومت نے تاجروں کیلئے ریٹیلر اسکیم ایپ لانچ کردی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Sponsored Links