کوئٹہ میں تیزاب گردی کی شکار ڈاکٹر ماہ نور ناصر کو علاج کے لیے بیرونِ ملک بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی شاہد رند کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ماہ نور کو مزید علاج کے لیے امریکا بھجوایا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ حکومتِ بلوچستان نے اس ضمن میں ضروری کارروائی کا آغاز کردیا ہے ، ڈاکٹر ماہ نور کا کراچی کے نجی اسپتال میں مزید ایک ہفتے تک علاج جاری رہے گا ۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کوئٹہ کے سنڈیمن اسپتال میں ایک شخص نے لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصرپر تیزاب پھینک دیا تھا جس کے بعد ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا تھا۔
پولیس کے مطابق واقعہ اسپتال کے شعبہ جنرل سرجری یونٹ میں پیش آیا تھا۔
ڈاکٹر ماہ نور کو بچاتے ہوئے اسپتال کا وارڈ بوائے عبدالرزاق ترکئی بھی شدید زخمی ہوا تھا جو کوئٹہ میں زیرِ علاج رہا جبکہ لیڈی ڈاکٹر ماہ نور کو کراچی منتقل کر دیا گیا تھا۔
Quetta Acid Attack Victim: Government Arranges Treatment for Lady Doctor in the US