Friday, 14 August, 2026

رواں مالی سال 35 لاکھ دکان داروں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جائے گا، وزیر مملکت خزانہ


اسلام آباد: وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران 35 لاکھ دکان داروں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جائے گا۔

قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ 27-2026 پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے بلال اظہر کیانی نے کہا کہ رواں مالی سال تقریباً 35 لاکھ دکان داروں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ رجسٹرڈ تاجروں کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے سبز رنگ کی پلیٹ دی جائے گی جبکہ معمول کے حالات میں ان کا آڈٹ بھی محدود ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد دکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنا، قومی معیشت کو مضبوط بنانا اور ہمہ گیر ترقی کو یقینی بنانا ہے۔

3.5 million shopkeepers will be included in the tax net this fiscal year, says Minister of State for Finance

0 comments on “رواں مالی سال 35 لاکھ دکان داروں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جائے گا، وزیر مملکت خزانہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Sponsored Links