ایبٹ آباد: صوبہ ہزارہ کا قیام ناگزیر ہے جب بھی صوبے بنے صوبہ ہزارہ سرفہرست ہوگا اگر یہ نہ بنا تو ہم اپنے طریقہ سے بنا کر دکھائیں گے ۔ سردار یوسف کو چاہے کہ وہ جس طرح اقتدار سے قبل صوبہ ہزارہ کی بات کرتے تھے اسی طرح وہ اب بھی بات کریں اسے اسمبلی سے منظور کروائیں یہ ہزارہ کے رہنے والے لاکھوں لوگوں کا مطالبہ ہے سردار حیدر زمان بابا کا مشن صوبہ ہزارہ کا قیام عمل میں لا کر پورا کریں گے ۔ تخت پشاور کی غلامی سے نجات حاصل کرو اپنی نسلوں کو بچاو میڈیا اس میں کردار ادا کرے ان خیالات کا اظہار تحریک صوبہ ہزارہ کے رہنما سردار گوہرزمان ۔ سردار رمضان ۔ مرکزی صدر سلطان العارفین ۔ دیگر نے ایبٹ آباد پریس کلب میں ہزارہ کی اہم شخصیات کی تحریک صوبہ ہزارہ میں شمولیت کے موقع پر ایبٹ آباد پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سردار ملک سجاد ، قاضی گل رخمان نکیال ، صابر خان جدون ، بلال خان جدون ، صادق ۔ نے تحریک میں شمولیت اختیار کی اس موقع پر مقرریں نے اظہار خیال کرتے ہوئے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمر توڑ مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے ۔ حکمرانوں کو چاہیے کہ پوری دنیا کی ٹھیکداری سے نکل کر مظلوم عوام کی خدمت کریں ۔ ملک سجاد نے کہا کہ ہم اس تحریک کو آگے لیکر جائیں گے وہ وقت دور نہیں ہے جب صوبہ ہزارہ بن کر رہے گا ۔ اس موقع پر قاضی گل رحمان نکیال نے کہا کہ سیاستدانوں نے بعض موقع پر بابا حیدر زمان سے ہاتھ کیا ہے ۔ میں پہلے دن سے تحریک کے ساتھ تھا اور صوبہ ہزارہ کے لئے ملک بھر میں آواز آٹھواں گا اور بڑی تعداد میں اس تحریک میں علماء شامل ہوں گے اور بابا حیدر زمان کا مشن کامیاب ہوگا اورصوبہ ہزارہ بنے گا۔ جلال خان جدون نے کہاکہ یہ تحریک نوجوانوں کی تحریک ہے یہ ضرور کامیاب ہوگی ۔ صدر پریس کلب سردار نوید عالم نے کہا کہ میڈیا صوبہ ہزار کے قیام اور عوام کی آواز بلند کرنے میں کردار ادا کرے گا ۔ ہم آپ کی آواز بنیں گے اور اس کا کو آگے لیکر جائیں گے ۔
The establishment of Hazara province is inevitable. Whenever a province is formed, Hazara province will be at the top.