ملک کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جس کی وجہ سے پروازیں متاثر اور موٹرویز کئی مقامات پر ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہیں۔
موٹروے پولیس کے مطابق شدید دھند کی وجہ سے موٹروے ایم 1 پشاور سے رشکئی تک اور موٹروے ایم 3،فیض پور سے درخانہ تک بند ہے۔
موٹروے پولیس نے بتایا کہ موٹروے ایم 4، پنڈی بھٹیاں سے شیر شاہ تک اور موٹروے ایم 5 روہڑی سے شیر شاہ تک بند ہے۔
اس کے علاوہ موٹروے ایم 11لاہور سے سمبڑیال تک ، موٹروے ایم 14،کوٹ بیلیاں سےعیسیٰ خیل تک دھندکی وجہ سے بند ہے۔
Heavy fog in the plains of the country, flights affected, motorways closed to traffic at many places