Sunday, 16 August, 2026

ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئین شپ کے فائنل کے لیے قوم سے دعاؤں کی درخواست


جیولن تھرو چیمپئن اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئین شپ کے فائنل کے لیے قوم سے دعاؤں کی درخواست کردی۔

ارشد ندیم نے کہا کہ کوالیفائنگ راؤنڈ میں لمبی تھرو کرکے ٹاپ پر رہا ہوں، کل پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجکر 10 منٹ پر فائنل ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب نے میرے لیے ہمیشہ دعا کی ہے کل بھی کریں تاکہ میں پاکستان کا جھنڈا بلند کروں۔

واضح رہے ارشد ندیم نے آج ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

Arshad Nadeem requests prayers from the nation for the final of the Asian Athletics Championship

0 comments on “ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئین شپ کے فائنل کے لیے قوم سے دعاؤں کی درخواست

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Sponsored Links