Friday, 21 August, 2026

عمر کوٹ میں سگے چچا نے مبینہ طور پر 2 ننھے بھتیجوں کو قتل کردیا


عمر کوٹ میں سگے چچا نے مبینہ طور پر 2 ننھے بھتیجوں کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق عمر کوٹ کے گاؤں رانا واہ جاگیر میں ملزم اپنے بڑے بھائی کے ڈھائی سالہ اور ڈیڑھ سالہ بچوں کو گھر سے باہر کھیلنے کے لیے لے گیا، دن بھر واپس نہ آنے پر گھر والوں نے تلاش کیا تو بچوں کی سرکٹی لاشیں ملیں۔
بچوں کے والد نے بتایا کہ ملزم نے بچوں کے سر کلہاڑی کے وار کرکے علیحدہ کیے، بچوں کو کیوں قتل کیا ہمیں اب تک معلوم نہیں ہے۔

پولیس کے مطابق ایک بچے کی صرف لاش ملی ہے سر نہیں ملا، بچوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جب کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

2 nephews killed in Umarkot

0 comments on “عمر کوٹ میں سگے چچا نے مبینہ طور پر 2 ننھے بھتیجوں کو قتل کردیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Sponsored Links