Saturday, 15 August, 2026

این اے 15 مانسہرہ سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہزادہ گشتاسپ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری


لیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 15 مانسہرہ سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہزادہ گشتاسپ کیا کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

گزشتہ روز ریٹرننگ افسر نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 کا فارم 49 جاری کر دیا گیا تھا۔
ریٹرننگ افسران کی جانب سے جاری فارم 49 کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو آزاد امیدوار شہزادہ گشتاسپ خان نے شکست دی، گشتاسپ خان نے ایک لاکھ5 ہزار 259 ووٹ حاصل کیے اور نوازشریف 80413 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 مانسہرہ کا انتخابی نتیجہ چیلنج کیا تھا جب کہ انتخابی عذر داری کیس میں ان کی درخواست بھی مسترد کر دی تھی جس میں انہوں نے حلقے میں ری الیکشن کی استدعا کی تھی۔

EC issued notification of the victory of PTI-backed independent candidate Shahzad Gestasib from NA-15 Mansehra.

ec-issued-notification of NA 17

0 comments on “این اے 15 مانسہرہ سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہزادہ گشتاسپ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Sponsored Links