بونیر میں گاڑی کھائی میں گرنے سے خواتین اور بچے سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق افسوسناک واقعہ بونیر کے علاقے گوکند غور درہ میں پیش آیا جہاں گاڑی کھائی میں جاگری ۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے سمیت 5 افراد شامل ہیں جب کہ حادثے میں 6 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
Five people, including women and children, died when a car fell into a ditch in Buner.