Saturday, 15 August, 2026

باجوڑ کی تحصیل ماموند میں پولیس ٹرک کے قریب دھماکے سے 5 اہلکار شہید اور 10 افراد زخمی


باجوڑ کی تحصیل ماموند میں پولیس ٹرک کے قریب دھماکے سے 5 اہلکار شہید اور 10 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دھماکہ تحصیل ماموند کے علاقے بیلوٹ فرش پولیس گاڑی کے پاس ہوا جس کے نتیجے میں 5 اہلکار شہید اور 10 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار انسداد پولیو مہم ٹیم کی سکیورٹی کیلئے جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی دھماکے کی زد میں آ گئی۔
دھماکے کے زخمیوں کو خار اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور علاقے کا محاصرہ کر کے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

5 officials were martyred and 10 people were injured in an explosion near a police truck in Tehsil Mamond of Bajaur

5 officials were martyred and 10 people were injured in an explosion

0 comments on “باجوڑ کی تحصیل ماموند میں پولیس ٹرک کے قریب دھماکے سے 5 اہلکار شہید اور 10 افراد زخمی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Sponsored Links