Monday, 31 August, 2026

40 ملین پاکستانیوں کے اکاؤنٹ کرپٹو میں ہیں، بلال بن ثاقب کا قائمہ کمیٹی کو بریفنگ میں انکشاف


چیئرمین پاکستان ورچول اثاثہ ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب کا کہنا ہے 40 ملین پاکستانیوں کے اکاؤنٹ کرپٹو میں ہیں۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین پاکستان ورچول اثاثہ ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے بتایا کہ پوری دنیا کی مارکیٹ میں یہ ٹیکنالوجی چل رہی ہے، دبئی، تھائی لینڈ کی حکومتیں یہ کررہی ہیں، نوجوان اپنے آپ کو معاشی طور پر آزاد چاہتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نوجوانوں نے پاکستان کی تیسری بڑی کرپٹو مارکیٹ بنا دی ہے، 40 ملین پاکستانیوں کے اکاؤنٹ کرپٹو میں ہیں، آٹھ سال تک اسٹیٹ بینک نے ڈیجیٹل اثاثے پر پابندی لگائے رکھی، ٹیکنالوجی پر پابندی لگاکر آپ اپنے آپ کو منجمد کر رہے ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا ہم نے ورچوئل ایسٹ کی 2 بین الاقوامی کمپنیوں کو این او سی دیے ہیں، ہم نےکہا 5 ستمبر تک ورچوئل ایسٹ والے رجسٹریشن کرائیں ورنہ پابندی لگنا شروع ہو گی، پاکستان نے 5 ماہ میں یہ رجیم کھڑی کی ہے جو دنیا میں تیز ترین ہے، ریگولیشن میں بھارت سے آگے ہیں، پاکستان میں ورچوئل کا 250 بلین ڈالر کا حجم ہے، پاکستان میں ورچول کا 10 سے 20 ارب ڈالرز پیسہ ہے، 40 سال سے کم عمر لوگ اسے استعمال کر رہے ہیں، انڈیا نے ورچول اثاثے پر 30 فیصد ٹیکس لگا دیا، ہم پاکستان میں ایسا نہیں کرنا چاہتے۔

بلال بن ثاقب کا کہنا تھا ورچول اثاثے پر کتنا ٹیکس لگائیں گے ہم اس پر غور کر رہے ہیں، زیادہ ٹیکس لگائیں گے تو لوگ آف شور چلے جائیں گے، جو لوگ سرمایہ کاری کرچکے ہم اسے ریگولیٹ کر رہے ہیں۔

سیکرٹری کابینہ نے کہا کہ لائسنس کے بغیر کرپٹو کرنسی کا کام نہیں کرسکیں گے، اس سے فراڈ ختم ہو جائے گا۔

چیئرمین ورچوئل اثاثہ ریگولیٹری اتھارٹی کا کہنا تھا ہم اب مستقل اسٹاف بھرتی کر رہے ہیں، سرکار کا صرف 8 فیصد بجٹ استعمال کیا، پاکستان کافائدہ ہے کہ 41 ارب ڈالرز زرمبادلہ ہمیں آتا ہے، ٹرانزیکشن رقم کم ہونے سے زرمبادلہ کا 2 ارب ڈالر ایکسٹرا پاکستان آئے گا، ہم زرمبادلہ کو اور سستے انداز سے پاکستان لانے پر غور کر رہے ہیں، اسٹیٹ بینک ہمارے بورڈ میں ہے، ان کے ساتھ ملکر دیکھ رہے کہ سستے انداز سے پیسہ کیسے لیکر آئیں، گرے مارکیٹ کو کیپچر کرنا چاہ رہے ہیں، اسلامک فنانس میں دنیا کے ورچول اثاثے میں لیڈر بننا چاہ رہے ہیں۔

40 million Pakistanis have accounts in crypto, Bilal bin Saqib reveals in briefing to standing committee
40 million Pakistanis have accounts in crypto, Bilal bin Saqib reveals in briefing to standing committee

0 comments on “40 ملین پاکستانیوں کے اکاؤنٹ کرپٹو میں ہیں، بلال بن ثاقب کا قائمہ کمیٹی کو بریفنگ میں انکشاف

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Sponsored Links