اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ مالی کے بجٹ میں گلگت بلتستان کےترقیاتی بجٹ میں اضافے کی تیاری شروع کردی۔
دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال گلگت بلتستان کےوفاقی ترقیاتی بجٹ میں27.32 فیصد کا اضافہ تجویز کیا گیا ہے ، یہ اضافہ گلگت بلتستان کے رواں مالی سال کے نظرثانی ترقیاتی بجٹ میں تجویزکیا گیا جب کہ اصل ترقیاتی بجٹ کے مقابلےگلگت بلتستان کیلئے 5.26 فیصد اضافہ بنتا ہے۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ مالی سال گلگت بلتستان کا ترقیاتی بجٹ 39 ارب روپے سے زائد تجویز کیا گیا ہے جب کہ نظرثانی ترقیاتی بجٹ 30ارب67 کروڑروپےمختص ہے۔
Preparations for an increase in the development budget for Gilgit-Baltistan, an increase of more than 27 percent is proposed.
27 percent is proposedincrease in the development budget for Gilgit-Baltistan