Friday, 14 August, 2026

ژوب میں مسافر بس بریک فیل ہونے سے کھائی میں جاگری، 24 افراد جاں بحق


بلوچستان کے علاقے ژوب میں بس کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 24 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ژوب کے علاقے داناسر کے علاقے میں بس کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں 24 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بس کے بریک فیل ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا، زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی بس کوئٹہ سے پشاور جارہی تھی۔

A passenger bus plunged into a ravine in Zhob after its brakes failed, resulting in the deaths of 24 people

0 comments on “ژوب میں مسافر بس بریک فیل ہونے سے کھائی میں جاگری، 24 افراد جاں بحق

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Sponsored Links