Saturday, 22 August, 2026

فتح جنگ کے قریب موٹروے پر بس حادثے میں 11 افراد جاں بحق


موٹر وے ایم 14 پر فتح جنگ کے قریب مسافر بس کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم 14 پر فتح جنگ کے قریب بس کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے۔

ترجمان کے مطابق بس بہاولپور سے اسلام آباد جا رہی تھی کہ بس ڈرائیورکی لاپرواہی کی وجہ سے بس حادثے کا شکار ہو گئی۔

ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ جاں بحق افراد میں 6 خواتین اور 5 مرد شامل، جاں بحق افرادکاتعلق بہاولپور، وہاڑی، شرق پور، اسلام آباد سے تھا۔

موٹر وے پولیس کا مزید بتانا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

11 people were killed and 22 injured in a bus accident near Fateh Jang on the highway

0 comments on “فتح جنگ کے قریب موٹروے پر بس حادثے میں 11 افراد جاں بحق

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Sponsored Links