اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 10روپے مالیت والے بینک نوٹ سے متعلق وضاحت کردی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ کسی کرنسی نوٹ کو بند یا تبدیل کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
اسٹیٹ بینک پاکستان کے مطابق بینک 10 روپے مالیت والے بینک نوٹ کی مبینہ بندش اور اسے تبدیل کرانے کی آخری تاریخ سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی رپورٹس کی واضح طور پر تردید کرتا ہے۔
10-rupee note
Will the 10-rupee note no longer be valid? The State Bank has issued a clarification
