Sunday, 16 August, 2026

آزاد کشمیر: 24 گھنٹوں میں تیندوے کا دوسرا حملہ، نوجوان زخمی


مظفر آباد: آزاد کشمیر کے علاقے ہٹیان بالا میں تیندوے نے ایک بار پھر حملہ کردیا۔

جیو نیوز کے مطابق ہٹیاں بالا آزاد کشمیر کے گاؤں نلئی میں تیندوے نے حملہ کرکے ایک 17 سالہ نوجوان کو زخمی کردیا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ ایک ہفتے کے دوران ضلع ہٹیاں بالا میں تیندوے کی جانب سے کیا گیا دوسرا حملہ ہے۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل بھی اسی علاقے میں ایک تیندوا گھر کے صحن سے 8 سالہ بچی کو اٹھا کر لے گیا تھا اور کچھ گھنٹوں بعد بچی کی لاش جھاڑیوں سے ملی تھی۔

youth injured after leopard attack in Azad Kashmir

0 comments on “آزاد کشمیر: 24 گھنٹوں میں تیندوے کا دوسرا حملہ، نوجوان زخمی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Sponsored Links