لاہور پولیس نے خود احتسابی کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے کرپشن کے الزا م میں 2 ایس ایچ اوز کے خلاف ان ہی کے تھانوں میں مقدمات درج کرکے ایک کو گرفتار کر لیا ۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق ایس ایچ او ڈیفنس اے میاں سجاد نے منشیات کے 3 ملزمان سے 17 لاکھ رشوت لے کر انہیں چھوڑ دیا تھا، الزامات کی تفشی کے بعد مقدمہ درج کرکے ایس ایچ او میاں سجاد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
فیصل کامران نے بتایا کہ دوسرے ایس ایچ او فیصل ٹاؤن سلیمان اکبر اور کانسٹیبل مقبول شاکر کے خلاف اختیارات سے تجاوز پر دفعہ 155 سی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایس ایچ او فیصل ٹاؤن سلیمان اکبر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

A new example of self-accountability has been set in Lahore Police, SHO arrested on charges of corruption

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *