Saturday, 15 August, 2026

ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسےفی لیٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ


حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔

حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسےفی لیٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 266 روپے 79 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 272 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں میں ڈھائی روپے کاربن لیوی عائد کر دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول پر لیوی کم کرکے 75 روپے 52 پیسے فی لیٹر کردی گئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 74 روپے 51 پیسے مقرر کردی گئی۔

Diesel price increased by Rs 10.39 per liter and petrol price increased by Rs 8.36 per liter.

petroleum prices increased

0 comments on “ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسےفی لیٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Sponsored Links