وزیراعظم آفس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 20 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 258 روپے 16 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
وزیراعظم آفس نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 33 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 267 روپے 89 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
حکام کا کہنا ہے کہ اب تک پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں مجموعی طور پر 35 روپے کا ریلیف عوام کو دیا جاچکا ہے۔
وزیراعظم آفس نے بتایاکہ یکم جون کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے کمی کی تھی۔
petrol price decreased Rs 10 20 paise per litre, the new price is Rs 258 16 paise per litre.