Sunday, 16 August, 2026

پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ جیت لیا


پاکستان نے جنوبی کوریا میں جاری ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کی پلیٹ ڈویژن کپ کا فائنل جیت لیا۔

پاکستان نے فائنل میں مالدیپ کے خلاف 35 کے مقابلے میں 60 گولز سے کامیابی حاصل کی۔

واضح رہے کہ پاکستان چیمپئن شپ کے پلیٹ ڈویژن کپ میں ناقابل شکست رہا۔

پاکستان نے فائنل سمیت مسلسل سات میچز میں کامیابی حاصل کی اور فائنل میں مالدیپ کو کسی کوارٹر میں برتری نہ لینے دی۔

ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ گیارہ ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا اور انہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا،گروپ اے کو گولڈ کپ ڈویژن کا درجہ دیا گیا۔

گروپ-اے؛ ملائیشیا، سنگاپور، سری لنکا، ہانگ کانگ اور بھارت جب کہ گروپ بی؛ چائنیز تائپے، جاپان، کوریا، پاکستان، مالدیپ اور سعودی عرب کی ٹیمیں شامل تھیں۔

Pakistan wins Asian Youth Girls Netball Championship

					
				

0 comments on “پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ جیت لیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Sponsored Links