Saturday, 15 August, 2026

پاکستان ریلویز نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا


ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان ریلویز نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا۔

پاکستان ریلویز کے مطابق مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

ترجمان ریلوے کا کہناہے کہ کرایوں میں اضافے کا اطلاق آج سے ہوگا۔

اس کے علاوہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اندورن صوبہ اور بین الصوبائی سطح پر ٹرانسپورٹروں نے بھی کرایے بڑھادیے ہیں۔

کوئٹہ میں رکشا مالکان نے بھی کرائیوں میں 50 سے 100 روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 36 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 37 پیسے اضافہ کیا گیا۔

Pakistan Railways increased train fares

0 comments on “پاکستان ریلویز نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Sponsored Links