پشاور: خیبر پختونخوا میں ڈاکٹروں کی بھرتی کے لیے نیا میرٹ معیار جاری کردیا گیا۔
محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی جانب سے ڈاکٹروں کی بھرتی سے متعلق جاری نئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹروں کی بھرتی میں تعلیمی نمبرز کو 60 فیصد وزن دیا جائےگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اعلیٰ تعلیم کے لیے امیدواروں کو 20 فیصد اضافی نمبرز ملیں گے اور انٹرویو کے لیے بھی 20 فیصد نمبرز مختص کیے گئے ہیں جب کہ مجموعی اسکور 100 رکھا گیا۔
اس کے علاوہ میرٹ کو مزید شفاف بنانےکیلئے نئی درجہ بندی متعارف کرائی گئی ہے جس کے تحت فرسٹ، سیکنڈ اورتھرڈ ڈویژن ڈگریوں کے مطابق نمبرزکی مزید تقسیم کی جائےگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایک، دو اور تین اضافی ڈگریوں پربالترتیب 10، 15 اور 20 نمبر دیےجائیں گے۔
ڈاکٹروں کی بھرتی کے لیے جاری نئے میرٹ معیارکا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
New merit criteria issued for recruitment of doctors in Khyber Pakhtunkhwa